Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کےلئے فوکل پرسن تعینات کردیے

رواں برس تاحال سکولوں میں کتابوں کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی، تاہم اب محکمہ سکولز نے کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
ملتان میں سکولوں میں کتابوں کی فراہمی کےلئے فوکل پرسن مقرر کردئے ہیں ۔
جاری مراسلے کے مطابق تمام پرائمری سکولوں تحصیل سٹی و ایم سی سکولز میں 27جون کو ، پرائمری سکول تحصیل صدر کے سکولوں میں 28 جون کو گرلز پرائمری سکولز سٹی کو 29 جون ، جبکہ تحصیل صدر کےلئے 30 جون کو کتابیں دی جائیں گی ۔
تمام بوائز سکولز کو یکم جولائی ، تمام گرلز مڈل سکولز سٹی کودو جون، تمام بوائز ہائی سکولز کو چار جون ، تمام گرلز ہائی سکولز کو 5 جون کو تمام ہائی سکولز بوائز صدر کو 6 جون کو جبکہ گرلز ہائی سکولز صدر کو 7 جون کو کتابیں دی جائیں گی ۔




















