Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکہ سکولز نے طلباء کے موٹر سائیکل پر سکول آنے پر پابندی لگادی
محکمہ سکولز نے کم عمر ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے طلباء کو موٹر سائیکل لانے پر پابندی لگادی۔
جاری مراسل میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ چھوٹے بچے جو موٹر سائیکل چلا رہے ہیں، وہ ٹریفک میں مسائل کا باعث بن رہے ہیں، یہ مسئلہ ٹریفک پولیس اور سکول انتظامیہ دونوں کا ہے، ان ہدایت کی روشنی میں ایسے طلباء جو کم عمر ہیں، اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہیں کو سکول موٹر سائیکل لانے پر پابندی لگادی جائے، اور ان کے اہل خانہ کواس پابندی سے مطلع کیا جائے، اور بتایا جائے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں محکمہ سکولز ذمے دار نہیں ہوگا۔
اس لئے تمام کلاس انچارج اپنے طلباء کو ہدایت جاری کریں کہ کوئی طالب علم سکول میں موٹر سائیکل لے کر نہ آئیں۔