Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے قائد اکیڈمی کے اساتذہ اور افسروں کے تبادلے پر پابندی لگادی

سیکرٹری سکولز نے سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قائد اکیڈمی کے اساتذہ اور افسروں کے تبادلے پرپابندی لگادی ۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ قائد اکیڈمی کےلئے الگ سے اکاونٹس قائم کردیاگیا ہے، اس لئے سکولز کے تبادلے والے پورٹل سے ان کے تبادلے نہ کئے جائیں ، جبکہ قائد اکیڈمی کے تبادلے اب سلیکشن کمیٹی کے بغیر نہیں ہوں گے ۔

جبکہ فوکل پرسن کیو آر کوڈ کا حامل ہوگا، علاوہ قائداکیڈمی کی طرف سے کیو آر کوڈ کےلئے درخواست جائے گی ، اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری کیو آر کوڈ جاری کرے گا ۔

جبکہ قائد اکیڈمی کے حکام کو سس پر 5 آپشن تک رسائی بھی دی گئی ہے ، جس میں کیو آر کوڈ تبادلوں کےلئے ، تمام اساتذہ کے ڈیٹا، تمام اساتذہ کے ڈیٹا کو ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت اور انرول ہونے والے طلبا کی تفصیل اور ان کو ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button