Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری اور نجی سکولوں میں طلباء کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے طلباء پر موبائل فون استعمال کرنے کی پابندی لگادی، جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکول فوری طور پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
طلباء کو ہم نصابی اور شخصیت سازی سے متعلق سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ ان کی ذہنی و سماجی نشوونما بہتر ہو سکے۔
مراسلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور طلباء کو غیر ضروری موبائل استعمال سے دور رکھنا ہے۔


















