سکولوں میں طلباء و سٹاف پر پوری بازو والی شرٹ اور بند بوٹ پہننے کی پابندی

محکمہ سکولز نے پرائیویٹ اورسرکاری سکولوں میں طلبا وسٹاف پر پوری بازو والی شرٹ اور بند بوٹ پہننے کی پابندی لگادی۔
اس سلسلے میں جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ پنجاب میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہاہے
لاہور اورراولپنڈی میں اس کے مریضوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی مریض بڑھ رہے ہیں ۔
اس لئے تمام سکولز اور ادارے مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں ۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ جو مریض سامنے آئے ان میں سے 47 فیصد مریض ایسے تھے جن کو گھٹنوں ، کہنیوں اور پاوں پرمچھر نے کاٹا تھا۔
جس پر فیصلہ کیاگیا کہ تمام سرکاری اورپرائیویٹ سکول اس بات کویقنی بنائیں گے تمام طلباء اور سٹاف پوری بازو کی شرٹ پہنیں گے، جبکہ بند بوٹ استعمال کیا جائے گا۔
تمام سی ای اوز ، فوکل پرسنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدارآمد کرائیں، ورنہ ان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے۔


















