Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یوم اساتذہ پر محکمہ سکولز جنوبی پنجاب کا بڑا اقدام

یوم اساتذہ کے موقع پر محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اہم اقدام، پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ترقی کے منتظر اساتذہ کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور میٹرک امتحان سالانہ 2022ء میں بہترین نتائج کے حوالے سے اساتذہ اور سربراہان ادارہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں خصوصی ایوارڈز دینے کا اعلان۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام چلنے والے تمام دفاتر کو اساتذہ کی عزت و تکریم کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے تمام پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ترقی کے منتظر سینکڑوں اساتذہ کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یوم اساتذہ کی مناسبت سے ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) اور گیارہ اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو دی گئیں ہدایات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تشکیل اور تربیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

معاشرے میں نہ صرف ان کے اس کردار اور مقام کا اعتراف کیا جانا چاہیے بلکہ ان کے ساتھ عزت و تکریم کا رویہ بھی روا رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر انھوں نے محکمہ تعلیم کے تمام انتظامی افسران اور اہل کاروں کو تلقین کی کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام چلنے والے تمام دفاتر میں اپنے کام کے سلسلے میں تشریف لانے والے اساتذہ کرام کی مکمل پذیرائی کی جائے، ان کے لیے نشست کا اہتمام کر کے ان کی بات پوری توجہ اور تحمل سے سنی جائے ، اور جس قدر ممکن ہو ان کی مدد کی جائے۔

کسی معاملے کے واضح نہ ہونے کی صورت میں ان کی طرف سے بار بار سوال کرنے پر بھی اکتاہٹ، ناگواری اور بے زاری کا اظہار نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ نہ صرف اساتذہ کرام بلکہ اپنے کاموں کے سلسلے میں دفاتر آنے والے عام لوگوں سے بھی "پہلے سلام پھر کلام” کا رویہ اپنایا جائے۔

اساتذہ کرام کے امور ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔ اگر دستاویزات وغیرہ میں کوئی کمی بیشی ہو یا متعلقہ قوانین اور دفتری قواعد و ضوابط اجازت نہ دیتے ہوں تو اساتذہ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شائستگی کے ساتھ صحیح صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

اساتذہ کرام کو ایک کلرک سے دوسرے کلرک، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بلاضرورت چکر نہ لگوائے جائیں۔ ہو سکے تو ان سے ملنے والا پہلا اہل کار ہی دوسرے ساتھیوں کی معاونت سے انھیں مطلوبہ مدد فراہم کرے۔

اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دفتری اہل کار کے کسی عمل سے اساتذہ کی عزت نفس، متانت اور وقار کو کسی قسم کی کوئی ٹھیس نہ پہنچے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ اہل کار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ میٹرک امتحان سالانہ 2022ء میں بہترین نتائج کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے 11 میں سے 8 اضلاع پنجاب سطح پر پہلے 14 اضلاع میں شامل ہیں۔

اساتذہ اور سربراہان ادارہ کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے ضلعی سطح پر 10 چمپین سکولوں کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے، چمپین سکولوں کے اساتذہ اور سربراہان ادارہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button