لیکچرار اسسٹنٹ کی پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے لیکچرار اسسٹنٹ کی پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کرت ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سکولوں میں تعینات لیکچرار اسسٹنٹ کی اسامی کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے، جس کےلئے مراسلہ جاری کیا ہے ۔
جس میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لیکچرار اسسٹنٹ کی پوسٹ کو اپ گریڈ کرنا ہے، اس لئے مکمل رپورٹ ارسال کی جائے۔
جس میں بتایا جائے کہ ضلع میں لیکچرار اسسٹنٹ کی کتنی سٹیں ہیں ،ان کے کام کی نوعیت کیا ہے ، وہ کون سے گریڈ میں کام کررہے ہیں ، اور کتنی سیلری کس بجٹ سے وصول کررہے ہیں ۔
کیا محکمہ سکولز کے قوانین کے مطابق اس پوسٹ کا جواز موجود ہے، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیکچرار اسسٹنٹ کے قوانین کی منظوری دی ہوئی ہے، کی دستاویزات شامل ہوں گی ۔
مکمل رپورٹ دو روز میں اعلیٰ حکام کو پیشکی جائے گی۔
اس لئے اسائمنٹ کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیاجائے، غفلت برتنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


















