Breaking NewsEducationتازہ ترین
حکومت نے سلیبس کو 20 فیصد کم کرنے کی سمری مسترد کردی
پنجاب بھر کے کروڑوں طلبا کیلئے بُری خبر، حکومت نے سلیبس کو 20 فیصد کم کرنے کی سمری مسترد کردی۔
رواں سال 100 فیصد سلیبس میں سے ہی امتحان ہوگا۔
رواں سال تعلیمی سیشن چار ماہ تاخیر سے شروع کرنے کے باوجود سلیبس کم نہ کیا گیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کتابیں بھی تاخیر سے فراہم کی گئی، کم وقت میں بچوں کو مکمل سلیبس پڑھانا مشکل ہے۔
حکومت کو سلیبس میں بیس فیصد کمی کرنی چاہیے، سلیبس کم نہ کرنے کے باعث بچوں کے نتائج پر منفی اثرات پڑیں گے۔
جبکہ محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ بچوں کے پاس امتحان کی تیاری کیلئے کافی وقت درکار ہے، سہ ماہی امتحان کیلئے بھی پورا ڈیڑھ ماہ باقی ہے۔
رواں سال امتحان مکمل سلیبس میں سے لیا جائے گا۔