Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

3 لاکھ اساتذہ کو اے سی آر فوری طور پر آن لائن جمع کروانے کا حکم

پنجاب بھرکے3لاکھ اساتذہ کواےسی آر فوری طور پر آن لائن جمع کروانےکاحکم، محکمہ سکول ایجوکیشن نےتمام متعلقہ افسران واساتذہ کواحکامات جاری کر دیئے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ و ملازمین اپنی سالانہ کونفیڈنشل رپورٹ برائے تعلیمی سال 2025 لازمی جمع کروائیں گے، اساتذہ ایچ آر ایم ایس پورٹل کے ذریعےاپنی اےسی آرز آن لائن جمع کروائیں گے۔

اے سی آرز آن لائن جمع کروائی جانےکی صورت میں ہی ترقی و دیگر مراعات کیلئے قابلِ غور ہونگے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اساتذہ مقررہ وقت کے اندر اپنی اے سی آرز پورٹل پر مکمل کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button