Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کو سنگل کریکولم سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے اساتذہ سے سنگل نیشنل کریکولم ( ایس این سی ) ٹریننگ سرٹیفیکٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ایسے پی ایس ٹی اساتذہ جہنوں نے ایس این سی ٹریننگ مکمل کرلی ہے، وہ اپنے ٹریننگ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں ۔

جنہوں نے ابھی حاصل نہیں کئے وہ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔

ایسے اساتذہ جنہوں نے ٹریننگ نہیں لی، وہ اپنے کوائف جمع کرائیں گے تاکے ان کی ٹریننگ شروع کی جاسکے ۔

واضح رہے کہ ایس این سی کو مرحلہ وار ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں اگست 2021 میں پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے یکساں نصاب متعارف کرایا گیا تھا۔

اسے اس سال اگست میں چھٹی سے آٹھویں جبکہ 2023 میں نویں سے بارہویں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button