Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء کو سڑک پار کرانے کےلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی جائے :محکمہ سکولز کی ہدایت

محکمہ سکولز نے سڑک کنارے واقع سکولوں کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ وہ صبح اور چھٹی کے اوقات میں بچوں کو سڑک کراس کرنے کےلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائیں ۔

ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہوں کو پہلے بھی ہدایت کی گئی تھی کہ بچوں کی حفاظت کےلئے ایک پلان تیار کیا جائے، تاکہ وہ کسی حادثے کا شکار ہوئے بغیر سڑک کراس کرسکیں۔

 سکولوں کے سامنے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلئے محکمہ ٹریفک کی مدد بھی لی جائے۔

علاوہ ازیں سکولوں کے سربراہ صبح اور چھٹی کے اوقات میں ایک استاد کی ڈیوٹی لگائی جائے، جو طلبا کی باحفاظت سڑک کراس کرسکے ۔

ان ہدیات پر پوری طرح عمل کیا جائے، اور اس مراسلے پر عملدارآمد کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button