Breaking NewsEducationتازہ ترین
ترقی کی منتظر خواتین سکولز اساتذہ کے لئے خوشخبری
گریڈ 17 سے18میں ترقی کی منتظر صوبے بھر 172 خواتین اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں پنجاب بھر کے ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایسے اساتذہ جوگریڈ 17 میں کام کررہی ہیں، اور 18 میں ترقی کی منتظرہیں کا مکمل ریکارڈ 9 جنوری 2023 تک لازمی ارسال کردیں۔
ٹائم کی پابندی کویقینی بنایا جائے، اور مقررہ ہدف 9 جنوری کی شام چار بجے مکمل کیا جائے ۔