Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول بند نہ کرنے والوں کو حتمی وارننگ

محکمہ سکولز پنجاب نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور اکیڈمیوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کے مطابق کسی بھی نجی سکول کو کھلا پایا گیا تو اسے فوری سیل کر دیا جائے گا اور اس کی رجسٹریشن منسوخ بھی کی جا سکتی ہے جبکہ زمہ داران کو شو کاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

سرکاری سکولوں کے حوالے سے بھی سخت موقف اختیار کیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ حکم نہ ماننے کی صورت میں اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کی تنخواہیں روکی جا سکتی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button