Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد، سکولوں کے سربراہوں کو بھی پیریڈ پڑھانے ہوں گے

محکمہ سکولز نے دوران ڈیوٹی ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ہیڈ ٹیچرز سکول کے اوقات کار کے دوران تین پیریڈ پڑھائیں گے۔ تینوں پیریڈ مختلف کلاسسز میں پڑھانا لازمی ہوگا۔
انتظامی معاملات کو سنبھالنا بھی ہیڈ ٹیچرز کی ذمہ داری ہوگی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔



















