Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی افسروں پر بڑی پابندی
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے تعلیمی افسروں کو نان سیلری بجٹ کی جانچ پڑتال کرنے سے روک دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ بعض ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز ، اے ای اوز سکول وزٹ کرتے ھوئے ” حیلے بہانے” سے سکول کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم کا پو چھتے ھیں, اور کئی ایک سکولز سے نکلوانے پہ فوکس رکھتے ھیں اور سکولز کے قیمتی وسائل کو نقصان پہنچا رھے ہیں۔
جس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سکولز نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ کوئی اے ای او، ڈپٹی ڈی ای او اور ڈی ای او ، سکول فنڈز / این ایس بی بیلینس/ ریکارڈ کو طلب کرنے کا مجاز نہیں ہوگا سوائے نوٹیفائیڈ کمیٹی / اتھارٹی سکول کونسل کے ارکان اور سی ای او کے ان فنڈز کے بارے میں نہیں پوچھ سکتا۔