Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیڈ ماسٹروں کے گرد شکنجہ کس دیا گیا

محکمہ سکولز نے کم انرولمنٹ والے سکول ہیڈ ماسٹروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے انرولمنٹ کا ایک ٹارگٹ مقرر کیا تھا، جس کو پورا کرنے کےلئے 22 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد سیکینڈری اور ایلیمنٹری سکولوں کے سربراہان نے سستی کا مظاہرہ کیا، اور ٹارگٹ پورا نہیں کیا۔

ملتان میں 35 سکولوں کے سربراہوں نے بیسڈ لائن بھی پوری نہیں کی ، جس پران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ان کی ذاتی شنوائی کاعمل شرو ع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے اساتذہ کو ایک ہفتے کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد ان کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے گی ۔

دریں اثنا اطلاع کے مطابق گزشتہ ملتان 15سکولوں کے سربراہوں کی طلب کیا گیا، اور ان سے تحریری موقف لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button