پولیو کا خاتمہ : محکمہ سکولز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے پولیو کے خاتمے کےلئے محکمہ سکولز کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ،جس کی روشنی میں تمام ایجوکیشن ا تھارٹیز کو مراسلے جار ی کردئے گئے ہیں ۔
جن میں کہاگیا ہے کہ تمام افسران اپنے ضلع میں پولیو کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں پولیو کی ہر کارروائی میں بھرپور شرکت کریں۔
روزانہ اسمبلی میں پولیو مہم کےحوالے سے آگاہی دی جائے ،پولیو مہم 28 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہے گی ۔
اس حوالے سے بچوں میں پولیو مہم اور چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے حوالے تقریری مقابلے کرائیں ، سکول کے بچوں کو ساتھ لیکر یو سی ایم وار ایریا انچارج کے ساتھ پولیو واک کریں ، 5سال سے کم عمر کے بچوں کی فہرست محکمہ صحت کو دیں۔
روازنہ اسمبلی میں یہ اعلان کریں کہ ٹیمں گھرگھر آئیں گی ،اس لئے اپنے گھر میں تمام بچوں کو قطرے پلائیں۔
بوائے سکاؤٹس کو ٹرانزٹ ٹیموں کے ساتھ تعینات کریں جو پولیو مہم کے ٹیموں کی مدد کریں ، سکاوٹس کی مدد سے ایسے بچوں کو تلاش کریں جن کو گزشتہ چھ ماہ میں فالج ہوا ہو اور پھر اس کی تفصیل محکمہ صحت کے حکام کو دی جائے ۔
اسمبلی میں مہم کے آخری روز یہ اعلان کیا جائے کہ تما م طلبا اپنے محلے اور گھروں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔
تمام ہیڈ ماسٹروں کو یہ ہدایت دی جائے کہ پہلے سے تعین شدہ سٹیشنوں کے قریب وجوار والے سکولوں سے سکاوٹس تعینات کئے جائیں گے ،جو ٹرانزٹ ٹیموں کی مدد کریں گے اور مسافر بچوں کو قطرے پلانے میں تعاون کریں گے ، ان کے انچارج بھی سکاوٹس کو چیک کریں گے۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تمام احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، اور ہیڈ ماسٹر فیڈ بیک دے گا۔
جبکہ اس کارروائی کی مکمل رپورٹ ای ڈی او ایجوکیشن کی آفس میں سات مارچ تک جمع کرانا لازم ہوگا۔


















