Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں میٹرک و انٹر کے پیپر مارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز

پنجاب بھر میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک و انٹر کے پیپر مارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پرچوں کی مارکنگ میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی شروع

اس سے قبل ملتان بورڈ کے تین اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، اساتذہ کے نام محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوا دیئے، سینکڑوں اساتذہ کی 9 جولائی کو جواب طلبی کی گئی تھی، جواب طلبی کے باوجود متعلقہ اساتذہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے متعلقہ اساتذہ کو دوبارہ آج 15 جولائی کو طلب کیا ہے، اساتذہ کو آج تحریری جواب کیساتھ انکوائری کیلئے ہر صورت پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا.

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ متعلقہ اساتذہ کی ذاتی شنوائی کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی، متعلقہ اساتذہ پر آئندہ پیپر چیک کرنے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button