Breaking NewsEducationتازہ ترین
سولر پینل چوری، اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع

سکولوں کے سولر پینل چوری ہونے پرا ساتذہ کے خلاف کارروائی شروع، ترقی روک لی گئیں، ریکوری کا بھی فیصلہ۔
حکومت نے سکولوں میں سولر پینل نصب کئے تھے ، جن کے چوری ہونے کی وارداتیں ہوئیں، جس کا مقدمہ درج کراکے جان چھڑالی گئی، مگر محکمہ سکولز نے ان سکولوں کے سربراہوں کے خلاف پیڈا ایکیٹ کے کارروائی کافیصلہ کیا ہے، اور ایسے سکولوں کے سربراہوں کے خلاف انکوائری مکمل کرکے سزابھی سنا دی گئی۔
جس میں دو سال کی انکریمنٹ روکنے کے ساتھ ساتھ ریکوری بھی ڈالی جائے گی ۔
جس پر اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کیا ہے، اورکہاہے کہ سکولوں میں چوکیدار تعینات کئے جائیں۔
ہیڈماسٹر اب چوکیداری نہیں کرسکتا، اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی غیر قانونی ہے، یہ فوری طور پر ختم کی جائے ۔


















