Breaking NewsEducationتازہ ترین
یکم فروری سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل ہونگے یا نہیں؟؟؟ محکمے پر تذبذب کی کیفیت طاری

محکمہ تحفظ ماحولیات نے31جنوری تک سکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کی تھی، سکولوں کے اوقات کار اس وقت صبح پونے 9 سے دن ڈیڑھ بجے تک کے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن 15 اپریل تک کیلئے جاری رکھا ہے۔
والدین کا مطالبہ ہے کہ سموگ کم ہونے کی وجہ سے اوقات کار میں فوری تبدیل کیے جائیں، سکولوں کے صبح پونے 9 بجے لگنے کے اوقات کار بہت لیٹ ہیں۔
اس حوالے سےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے تاحال اوقات کار میں تبدیلی کیلئے کوئی حکمت عملی نہ اپنائی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب یکم رمضان سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی۔



















