Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کو کمیپوٹر سکلز سکھانے کا فیصلہ، میٹرک کے امتحانات کے بعد ٹریننگز شروع کی جائیں گی
محکمہ سکولز نے اساتذہ کو کمپیوٹر سکلز سکھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
جس مطابق میٹرک امتحانات کے بعد پرائمری سکول تا ہائی سکول ٹیچرز کی پنجاب انفارمیشن بورڈ، مائیکرو سافٹ اور برٹش کونسل کے اشتراک سے قائد اکیڈمی کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی، اور اساتذہ کو سافٹ سکلز سکھائی جائیں گی۔
پی ایس ایس اور ای ایس ٹی کی ٹریننگ کا دورانیہ ایک ماہ رکھا گیا ہے جبکہ ایس ایس ٹی کو 2 ہفتوں کی ٹریننگ دی جائے گی۔
تمام ٹیچرز کو محکمہ ایجوکیشن کے زیر استعمال ایپس سکھائی جائیں گی، ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو اسناد دی جائیں گی۔