Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کے تبادلے ، جوائننگ کے آرڈز پر دستخط کرنے بارے نئے احکامات جاری

ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقوم کی طرف سے جاری ہونےو الے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ اساتذہ کے جوائنگ احکامات پر ڈی ای او ، سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی طرف سے اعتراضات سامنے آتے ہیں کہ ان پر دستخط کرائے جائیں جبکہ ان احکامات پر کسی کے دستخط کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، جبکہ ان احکامات پر واضح طور پر یہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ کمپیوٹر جنریٹ احکامات ہیں ان پر کسی دستخظ کی ضرورت نہیں ہوتی اور ٹیچر جوائن کرسکتا ہے۔

یہ احکامات سس (سکول انفارمیشن سسٹم) سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں، جن کو محکمہ تعلیم سپروائز کررہے ہوتے ہیں ، اور کیو آر کوڈ کے ذریعے پورٹل پر تصدیق کرچکے ہوتےہوتے ہیں۔

تاہم ان تبادلوں کے ان احکامات کو اکاونٹس آفس میں دستخط کرایا جاسکتا ہے ، ان احکامات کو فوری طور پوری طرح لاگو کیا جائے تاکہ اساتذہ کو پریشانی کا سامان نہ کرنا پڑے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button