Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب نے پہلے میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو کا شیڈول جاری

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈویژن کی سطح پر 9 انٹرویو پینل تشکیل دئیے گئے، لاہور میں ایڈیشنل سیکرٹری نور العین فاطمہ ،سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین ،ڈی ای او سیکنڈری شامل ہیں،ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو 2 اور 3 اگست کو پائلٹ سیکنڈری ہائی وحدت روڈ میں ہونگے۔
ملتان میں ایڈیشنل سیکرٹری وزیر احمد آغا، سی ای او صفدر حسین واہگہ اور ڈی ای او ہوں گے ،بہاولپور میں ایڈیشنل سیکرٹری فرحت حسین ، سی ای او اور ڈی ای اوز کی کمیٹی انٹرویو کرے گی۔
ڈیرہ غازی خان خواجہ مظہر الحق ،سی ای او اور ڈی ای اوز کی کمیٹی انٹرویو کرے گی۔ٹیسٹ میں کامیاب اُمیدواروں کی فہرست آج جاری کی جائے گی۔




















