Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکول ملتان نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر ٹیچر کو حتمی نوٹس ارسال کر دیا

گورنمنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول 10 ایم ار کے پرائمری ٹیچر محمد عدنان ابوذر طویل عرصے سے اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا جس پر ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا اور انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے مگر وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے انکوائری میں شمولیت اختیار کی۔

جس پر انکوائری میں ان کے خلاف نوکری سے فراغت کی تجویز دی گئی اور پیڈا ایکٹ لگایا گیا، تاہم سی او ایجوکیشن نے حتمی فیصلے سے قبل شو کاز جاری کرتے ہوئے شنوائی کا ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا اور عدنان کو 29 جولائی صبح 11 بجے طلب کر لیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف اور دستاویزات پیش کریں، غیر حاضری کی صورت میں یک طرفہ فیصلہ کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button