Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز ملتان میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کےلئے انٹرویو شروع ہوگئے

حکومت کی اجازت کے بعد درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کےلئے انٹرویو گزشتہ روز شروع ہوگئے ۔
تحصیل صدر کےلئے انٹرویو گورنمنٹ پائلٹ سکول میں منعقد ہوئے، جس میں درخواست دہندگان نے انٹرویو دئے دریں ۔
اثنا محکمہ سکولز ملتان نے امیدواروں کے کوائف کی چھان بین کےلئے 9رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، جو جمع کرائے گئے کوائف کا جائزہ لے کررپورٹ کرے گی۔
کمیٹی میں صابرحسین ، زاہد سلیم، عثمان سرور، محمد ارسلان ، شاہد اسلم، شہباز انجم، سعد جمیل ، عارف منظور ، وحید نظر شامل ہیں ، جبکہ سٹور کیپر کے فرائض تنویر احمد سرانجام دیں گے ۔



















