Breaking NewsEducationتازہ ترین
کم قابلیت والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے پر غور، 50 سے 55 سال کی عمر کے ٹیچرز کا ڈیٹا طلب
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایسے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے اپنی قابلیت میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 ہزار میٹرک پاس اور 8 ہزار سے زائد ایف اے پاس اساتذہ موجود ہیں جن کو اب ریٹائرڈ کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ سکولز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ایسے اساتذہ کو ڈیٹا مانگ لیا ہے جو رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 50 اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ایسے ہیں جو ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں جبکہ 25 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا بھی فراہم کیاجائے، ان اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ،عہدہ و تعلیمی قابلیت کا ریکارڈ بھجوایا جائے ۔