Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے نئی ای ٹرانسفر پالیسی 2022 جاری کردی

محکمہ سکولز نے وزیرا علیٰ کی منظوری کے بعد نئی ای ٹرانسفر پالیسی جاری کردی ۔

اس سلسلے میں مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پالیسی کا مقصد سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلے کے معاملات کے لیے ایک جامع اور تمام جامع حل تیار کرنا ہے۔

اس ای ٹرنسفر پالیسی سے شفافیت، خدمات کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آنے کی امید ہے، اور یہ صوابدید کے خاتمے اور اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کوروکنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

اای ٹرانسفر پالیسی 22 کی دفعات کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا۔

نئی پالیسی میں دو نئے اضافے کئے گئے جس میں اگر کسی ٹیچر کا بچہ یا بیوی معذور ہے تو ان کے معذوری سرٹیفیکیٹ پر ٹیچر معذوری کیٹیگری میں ٹرانسفر کروا سکتا ہے۔

دوسری شادی کی صورت میں ایک بار پھر ویڈلاک پر ٹرانسفر کروایا جا سکتا ہے۔

سرنڈر صرف اپائنٹمنٹ اتھارٹی کر سکتی ہے۔

سرنڈر ہونے والے اساتذہ کو ٹرانسفر اوپن ہونے پر سکولوں کا آپشن دیا جائے گا ، جہاں وہ ایڈجسٹ ہوں گے۔دوبارہ اس سکول نہیں آ سکتے جہاں سے سرنڈر ہوئے۔

علاوہ ازیں ٹرانسفر پالیسی میں ایک اور بھی اضافہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ٹیچر کی آن لائن درخواست ریجیکٹ کی جاتی ہے تو متعلقہ ٹیچر تین دن کے اندر سکول انفارمیشن سسٹم پر اپیل کر سکتا ہے۔

اپیل کے لئے سیس پر نیا اضافہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button