Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے انصاف آفٹر نون کے اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا

اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، بکھر، چنیوٹ، D.G. خان، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، لیہ، لودھراں، میانوالی، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، شیخوپورہ، وہاڑی کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی مراسلے جاری کئے جاچکے ہیں کہ تمام ایجوکیشن اتھارٹیز ڈی ای اے میں سے منتخب 22 اضلاع (پائلٹ پروجیکٹ) میں دوپہر کے اسکول پروگرام کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کریں۔

لیکن مختلف اضلاع کے آفٹرنون سکول پروگرامز فلوٹ پروجیکٹ) کے اساتذہ کی طرف سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان کے اعزازی/تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

اس لئے ہدیات کی جاتی ہے کہ جو مراسلہ جاری کیا گیا تھا، اس کو پوری روح کے ساتھ عمل کی جائے اور ادائیگیاں کی جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button