Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھرمیں 15 ہزار اساتذہ کی سروے پر ڈیوٹیاں لگادی

محکمہ سکولز کے 15ہزار اساتذہ کی پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کے لیےڈیوٹی لگادی گئیں۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب سماجی و اقتصادی سروے کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس مقصد کے لیے 15.10.2025 سے شروع ہونے والے تین ماہ کے لیے اساتذہ کی خدمات درکار ہیں۔
تمام سی ای او کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اسائنمنٹ کے لیے اساتذہ کو نامزد کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ مقررہ تاریخ پر بغیر کسی ناکامی کے رپورٹ کریں۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے غیرتدریسی ڈیوٹیاں کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے، پابندی کےباوجود اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانا ناانصافی ہے، اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں فی الفور ختم کی جائیں۔



















