Breaking NewsEducationتازہ ترین
ریٹائرمنٹ کے کیسز آن لائن جمع کرانے کی ہدایت
محکمہ سکولز نے صوبے بھر میں ریٹائرمنٹ کے آن لائن کیسز جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میںکہاگیاہے کہ محکمہ سکولز ریٹائرڈ منٹ کیسز کو آن لائن کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ دو اضلاع لاہور اور شیخو پورہ میں شروع کیا گیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اب صوبے تمام اضلاع میں ای ریٹائرمنٹ پراجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے۔
اب تما م سی ای اوز ریٹائرمنٹ کے آن لائن کیسز ارسال کریں گے، تمام اضلاع کے اساتذہ کو 31 آگست کے بعد سے اپنی ایل پی آر کی درخواستیں آن لائن شروع کرنے کی ضرورت ہوگی، جس کے لئے ٹریننگ بھی کرائی گئی ہے، ایل پی آر کے معاملات پر غفلت برتنے پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔