Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : 21 اضلاع کے اساتذہ اور ملازمین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے 21اضلاع کے اساتذہ اور ملازمین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کےلئے تفصیل طلب کرلی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ 21 اضلاع کے اساتذہ اور ملازمین سکیل ایک سے 20 تک کا ڈیٹا سکول انفارمیشن سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس لئے تمام سی ای اوز ایسی اسامیاں جو موجود ہیں اس لحاظ سے ڈیٹا ارسال کریں گے ، اس کے علاوہ سی ای اوز ایسے اسامیوں کے بارے میں بھی تفصیل جاری کریں گے جن کو تبادلوں کے اگلے راونڈ میں بلاک کرنا مقصود ہو۔

علاوہ ازیں جو جو پوسٹ ختم کرانا ہے یا نئی لینی ہے اس کی بھی تفصیل دینا ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button