Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر شجرکاری کرنے کی ہدایت

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ اس بار قوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے ۔
14 اگست کو شجرکاری کا ہدف 10لاکھ پودے مقرر کیا گیا ہے ، اس لئے تمام شعبہ ہائی زندگی کے افراد کو اس فریضہ میں شریک کریں، جبکہ یہ مہم جولائی میں شرو ع ہوچکی ہے اور کافی حد تک ہدف بھی حاصل کیا جاچکا ہے ۔
اس لئے تمام سی ای او ، ڈی ای او ، طلبا اور اساتذہ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس یوم آزادی پر درخت لگائے جائیں، اور مون سون شجرکاری کے اس ہدف کو اصل روح کے ساتھ مکمل کریں ۔


















