Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں رواں ماہ کو "اچھی شہریت” کے موضوع کے تحت منانے کا فیصلہ

سکولوں میں جنوری 2026 کا پورا مہینہ "اچھی شہریت” کے موضوع کے تحت منانے کافیصلہ، والدین کی شرکت لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیل کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں جنوری 2026 کا پورا مہینہ "اچھی شہریت” کے موضوع کے تحت منایا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے ہدایات نامے کے مطابق، صوبے بھر کے اسکولوں میں والدین، اساتذہ اور مقامی کمیونٹی کو شامل کرتے ہوئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ طلباء میں ذمہ دار، با احترام اور ہمدرد شہریت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔

ان سرگرمیوں میں صبح کی اسمبلیوں میں موضوع کی آگاہی، اچھی شہریت پر مبنی کہانیاں اور ڈرامے، اسکول اور معاشرے کی خدمت پر مبنی گروپ بحثوں کا اہتمام شامل ہے۔ اس کے علاوہ، طلبہ اسکولوں میں صفائی مہم چلائیں گے، درخت لگائیں گے، اور "اچھی شہریت میری ذات سے شروع ہوتی ہے” جیسے موضوعات پر مضمون نویسی اور پوسٹر بنانے کے مقابلے بھی ہوں گے۔

طلباء سے روزانہ ایک اچھا کام کرنے اور اسے "شہریت ڈائری” میں تحریر کرنے کی ترغیب دی جائے گی، جبکہ دیانتداری اور تعاون دکھانے والے بہترین طلبہ کو بھی سراہا جائے گا۔ ضرورت مند طلبہ کے لیے کتابوں اور اسٹیشنری کی جمع آورسی کی مہم بھی چلائی جائے گی۔

محکمہ نے تمام اضلاع کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں کو پرجوش طریقے سے منانے کو یقینی بنائیں اور ماہ کے آخر میں تمام سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ تصویری ثبوتوں کے ساتھ جمع کروائیں، جسے اعلیٰ ترین ترجیح دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button