Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر میں اسکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت 4,500 پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول نجی آپریٹرز کو دے دیے جائیں گے۔
اس سے پہلے صوبے بھر کے 12,500 سرکاری اسکول پہلے ہی نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں، نئے منصوبے کے مطابق پنجاب میں وہ تمام سرکاری اسکول جن میں طلباء کی تعداد 100 یا اس سے کم ہے، نجی اداروں کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو تازہ ترین فہرستیں فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ان اسکولوں میں تعینات اساتذہ کو قریبی اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا، یا سرپلس پول میں شامل کیا جائے گا، اس بار پہلی مرتبہ ہائی اسکول بھی نجکاری کے عمل میں شامل کیے گئے ہیں۔



















