Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

والدین کو مخصوص دکان سے یونیفارم خریدنے سے منع کردیا گیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو واضح طور پر پابند کر دیا ہے کہ وہ والدین کو کسی مخصوص دکان سے یونیفارم، کتابیں یا دیگر تعلیمی اشیاء خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتے، اس حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ اسکول کی جانب سے والدین کو کسی خاص دکان سے خریداری پر پابند کرنا پرائیویٹ اسکولز کے قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے، اگر کوئی اسکول والدین پر دباؤ ڈالے یا زبردستی مخصوص دکان سے سامان خریدنے پر مجبور کرے تو یہ عمل قابلِ تعزیر ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق والدین اس حوالے سے اپنے متعلقہ ضلع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں فوری طور پر شکایت درج کرا سکتے ہیں، جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شکایات ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ والدین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی ناجائز پابندی یا استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ والدین کو آزادانہ طور پر مارکیٹ سے اپنی مرضی کے مطابق یونیفارم اور دیگر تعلیمی سامان خریدنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button