Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کے لئے ہیرو ایوارڈ کا اعلان

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے 2025 کے موقع پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پرائمری، سیکنڈری اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ اس اعزاز کے حق دار ہوں گے۔
ایوارڈز کے لیے ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، نامزدگیوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو ہیرو ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوگی۔




















