Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی پروموشن اور تعیناتیوں کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال
محکمہ سکولز نے اساتذہ کی پروموشن او ر تعیناتیوں کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن کوارسال کردیا۔
اس سلسلے میں تمام سی ای اوز کو جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سی ای اوز اور اساتذہ پروموشنز، ویٹنگ پوسٹنگ اور ہمدردانہ بنیادوں پر مشتمل ای ٹرانسفر آرڈرز کے اجراء کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے محکمہ نے میرٹ کی بنیاد پر احکامات جاری کرنے کی منظوری کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔
الیکشن کمیشن جب بھی اجازت دے گا اس کے مطابق احکامات جاری کیے جائیں گے۔