Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی تنخواہ میں ڈسپیریٹی الاؤنس کے 5 ماہ کے واجبات شامل

محکمہ سکولز کے اساتذہ کی تنخواہ میں ڈسپیریٹی الاؤنس کے 5 ماہ کے واجبات شامل کردئے گئے ، جو کہ اگست کی تنخواہ میں ملیں گے۔
ڈسپیریٹی الاونس 15 فیصد اب تنخواہ میں شامل کردیاگیا ہے، اور سابق 5 ماہ کے واجبات بھی شامل کردئے گئے ہیں ج،و اگست کی تنخواہ میں ساتھ ملیں گے۔
ایس ای ایس ٹیچرزایسوسی ایشن کے رہنما رانا دلشاد کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کا احسن اقدام ہے کہ انہوںنے اساتذہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے واجبات بھی جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس سے اساتذہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے ۔



















