Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں کو تین ارب 73 کروڑ کا نان سیلری بجٹ جاری

محکمہ سکولز نے آخرکار سکولوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط جاری کردی ۔

جاری مراسلے کے مطابق صوبے بھر کے سکولوں کے لئے این ایس بی کے مد میں تین ارب 73 کروڑ روپے جاری کئے ہیں ۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سکولوں میں فنڈز کو ٹرانسفر کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو اخراجات کئے جائیں وہ قانون اور مقررہ ایس او پیز کے مطابق کئے جائیں ۔

مذکورہ فنڈز سے سکولوں کی تعمیرو مرمت کاکام ہوگا۔رنگ و روغن،بجلی کے بلزو دیگر اخراجات پر بجٹ خرچ ہوگا۔

این ایس بی کی عدم ادائیگی سے سرکاری سکول مالی بحران کا شکار تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button