Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین
خبردار!بچوں کو مارنا منع ہے

حکومت کا سکولوں میں بچوں پر تشدد بارے قانون سازی کا فیصلہ، ٹیچرز سکولوں میں بچوں کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے۔
پنجاب حکومت نے بچوں پر سکولوں میں تشدد روکنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے محکمہ قانون نے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا، ٹیچر سکولوں میں طلبا کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے، کسی بھی قسم کی سزا پر ٹیچر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر ٹیچر کو برطرف بھی کیا جا سکے گا۔

















