Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے سمر کیمپ پر پابندی لگادی، رعایت ملنے کا دعویٰ جھوٹا قرار دےدیا

پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر سکول کیمپس پر صوبے بھر میں پابندی اگلے نوٹس تک عائد کر دی گئی ہے، کئی نجی اسکولوں کی جانب سے سمر کیمپ منعقد کرنے کے لیے محکمہ سے اجازت ملنے کے دعوے کے بعد، پنجاب ایس ای ڈی نے واضح کیا کہ ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی نجی اسکول کو سرکاری منظوری اور محکمانہ اطلاع کے بغیر سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

علاوہ ازیں حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اسکول ایڈوانس فیس کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے پاس شکایات درج کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button