Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات جمعرات سے شروع ہونگے

سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی، پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں90 لاکھ طلباوطالبات امتحان دیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں امتحانات کاآغاز آج 19 ستمبر سے ہوگا، پہلی تا دہم جماعت تک تمام بچوں سے امتحان لیا جائے گا، امتحان کیلئےسوالیہ پیپرز پیک فراہم کرے گا، اساتذہ کوخودسےسوالیہ پیپرزتیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سوالیہ پیپرز پر کیو آر کوڈ تحریر کیا جائے گا۔

سکولوں میں صبح کی شفٹ میں پیپر 9سے 11بجے تک لیا جائے گا، سیکنڈ شفٹ میں پیپر ڈیڑھ سے ساڑھے 3 بجے تک ہوگا، اساتذہ نان سیلری بجٹ سےسوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروا کر بچوں کو دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button