Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہارڈ شپ گراؤنڈ پر تبادلوں کے لیے ترمیم شدہ شیڈول جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے ہارڈ شپ گراؤنڈ پر تبادلوں کے لیے ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ویڈ لاک، معذور اساتذہ، سنگل پیرنٹس اور میڈیکل بنیادوں پر تبادلہ کروانے کے خواہشمند اساتذہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترمیم شدہ شیڈول کے تحت متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی ہارڈ شپ کمیٹیاں 29 دسمبر سے 3 جنوری تک درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیں گی اور میرٹ و قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ہارڈ شپ کمیٹی سے تبادلوں کی منظوری کا عمل 10 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ جن امیدواروں کی درخواستیں مسترد ہوں گی وہ 12 سے 15 جنوری کے دوران اپیل دائر کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام مراحل کی تکمیل کے بعد اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات 20 دسمبر کے بعد باقاعدہ طور پر جاری کیے جائیں گے، تاکہ شفاف اور بروقت انداز میں اساتذہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button