Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے زیادہ سموگ والے شہروں میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئے

محکمہ سکولز نے ایسے شہر جہاں سموگ زیادہ ہے اور فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے وہاں کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئے ہیں، جس کا اطلاق پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

نئے اوقات کار کا اطلاق 28 اکتوبر سے31 جنوری تک رہے گا، ائیر کوالٹی انڈیکس زیادہ ہونے سے نزلہ، زکام، گلے کی بیماریاں بڑھنے لگیں،ںآلودگی اور سموگ سے بچاو کے حوالے سے تاحال احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں، آلودگی بڑھنے کے باوجود90 فیصد بچے و اساتذہ بغیر ماسک سکول آرہے ہیں،صرف 10 فیصد بچے ہی ماسک کی پابندی کررہے ہیں۔

ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کے لیے سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی،بصبح 45. 8 سے پہلے سکول نہ شروع کیے جائیں، بچوں کواسمبلی کلاس رومز میں کروائی جاۓ اور ہر قسم کی آوٹ ڈور سرگرمیوں کو معطل کردی جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button