Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری

محکمہ سکولز نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری اسکول صبح 8:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر ایک بجے تک کر دیے جائیں گے، تاکہ طلباء اور اساتذہ کو روزے کے دوران سہولت فراہم کی جا سکے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی دوپہر 12:30 بجے کر دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اوقات کار کا اطلاق رمضان المبارک کے پورے 30 دنوں تک رہے گا۔ اس دوران اساتذہ کو بھی ہفتہ وار بنیاد پر ہفتے کے روز چھٹی دی جائے گی تاکہ وہ عبادات اور گھریلو امور کے لیے مناسب وقت حاصل کر سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیے بغیر رمضان المبارک کے تقدس اور طلبہ و اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھنا ہے، جبکہ تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button