Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز پنجاب نے ڈیٹا سنٹر قائم کردیا

محکمہ سکولز پنجاب کا ڈیٹابنک نے کام شروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیٹا سنٹر بننے سے 4 لاکھ اساتذہ کی اے سی آر آن لائن وصول کی گئیں، جس کے بعد امید ہے کہ پرموشن کو بھی آن لائن کردیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم آن لائن ہونے سے10 ارب کی کرپشن ختم ہوگئی، اب اساتذہ کو رشوت نہیں دینی پڑے گی۔
ڈیٹا سنٹر کے قیام سے سکول ایجوکیشن میں شفافیت آئے گی۔سکول ایجوکیشن کے 12 اداروں کا ڈیٹا ایک جگہ موجود ہوگا۔
ڈیٹا سنٹر بننے سے محکمہ کو پیپر لیس سسٹم کی طرف لے جارہے ہیں۔



















