Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سنیارٹی لسٹ پر دستخط نہ کرنے اور غلفت برتنے پر محکمہ سکولز کے 53 ٹیچرز کو شوکاز نوٹس جاری

محکمہ سکولز ملتان نے قواعد و ضوابط کی عدم تعمیل پر 53 ٹیچرز کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیاہے کہ بار ہا ہدایات کے باوجود مقررہ ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا گیا، جو ادارے کے نظم و ضبط اور باضابطہ کارروائی کے خلاف ہے۔

تمام افراد اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر تحریری جواب جمع کروائیں اگر جواب تسلی بخش نہ ہوا تو قواعد کے مطابق مزید انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ادارہ کسی بھی قسم کی غفلت، تاخیر یا غیر ذمہ دارانہ رویے کو برداشت نہیں کرے گا، اور تمام اسٹاف و متعلقہ افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اپنی ذمہ داریاں بروقت اور درست طریقے سے ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button