Breaking NewsEducationتازہ ترین
فلڈ ایریا کے اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم، فوری طور پر ریکارڈ اور فرنیچرمحفوظ جگہ منتقل کرنے کی تاکید

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال خراب ہونے پر ایمرجنسی لگادی گئی، فلڈ ایریا میں قائم سکولوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے چناب اور ستلج کے کناروں اوربیٹ کے علاقوں میں قائم سکولوں کے سربراہوں کو فوری طوپر حفاظتی اقدامات کا حکم دیا گیا ہے، ان سکولوں میں جاری میٹرک کی کلاسز معطل کردی گئیں ہیں جبکہ سکولوں کا سامان ،فرنیچراور ریکارڈ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق آئندہ 24گھنٹے سیلاب کے حوالے سے بہت اہم ہیں، بہت سکول فلڈ ایریا میں نشیبی جگہوں پر واقع ہیں، جن میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے، جس پر کلاسز معطل کی گئیں ہیں۔



















