Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو مستقل کرنے کی سفارشارت کی منظوری
محکمہ قانون پنجاب نے ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو مستقل کرنے کی سفارشارت کی منظوری دے دی ۔
بتایاگیا ہے کہ ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی ریگولرائزیشن کی سفارشات محکمہ تعلیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا ئیں تھیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ کے بغیر ان کو پروموٹ کیا جائے ۔
جس پر قانون کی رائے لینے کےلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو سمری ارسال کردی گئی تھی ، جہاں اس کی منظوری دے دیی گئی۔
اگلے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد تمام ایس ایس ایز اور اے ای اوز ریگولر ہو جائیں گے۔