Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی بھی روک دی گئی ، ٹیسٹ لینے کی پیشکش منسوخ کردی گئی
پنجاب حکومت کے خاتمہ کے بعد محکمہ سکولز نے پنجاب بھر میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 25 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کی منظوری بھی دے دی تھی اور امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ لینے کےلئے فرموں سے پیشکش بھی طلب کرلی گئیں تھیں، مگر اب بھرتی کا عمل روک دیاگیا ہے اور فرموں کو دی گئی پیشکش بھی منسوخ کردی گئی ہے ۔
مزید حکام نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کی تعداد میں اضافے کےلئے الگ سے کیس بنا کر جمع کرایا جائے ۔